عزیز میاں قوال کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

ہم نیوز  |  Dec 06, 2024

پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں قوال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے۔

عزیز میاں نے قوالی کو صرف گائیکی ہی نہیں بلکہ ایک پیغام بنایا، ان کے اشعار میں فلسفہ، فکر اور جذبے کی گہرائی تھی جو عام انسان کی زندگی کو چھوتی تھی اوران کی آواز مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی تھی۔

منشیات کیس سے کلین چٹ ملتے ہی بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی 25 سال بعد ممبئی پہنچ گئیں

ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا، 17 اپریل 1942 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ مگر ان کی پہچان کا سورج لاہور کی سرزمین پر چمکا، جہاں انہوں نے قوالی کو ایک نئی جہت عطا کی۔

قوالی میں الفاظ کی شدت، جذبے کی گہرائی اور حقیقت کا آئینہ جھلکتا تھا۔ ان کی قوالیاں ’’میری توبہ‘‘، ’میں شرابی‘ اور ’تیری صورت‘ نے دلوں کو جوڑا اور روحوں کو جھنجھوڑا جنہیں آج بھی بیحد پسند کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More