تیسرا ٹی20: سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کی دو وکٹوں سے کامیابی

اردو نیوز  |  Dec 05, 2024

تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے  آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ سیریز 1-2 سے پاکستان کے نام رہی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں 133 رنز کا ہدف زمبابوے نے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ 

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا مایوس کن آغاز کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ دوسرے اوور کی دوسری گیند پر عمیر یوسف کی صورت میں اس وقت گری جب ٹیم کے مجموعی رنز صرف چار تھے۔ وہ صفر پر پویلین لوٹے۔

اس کے ٹھیک ایک اوور بعد یعنی تیسرے اوور کی پہلی گیند پر صاحبزادہ فرحان بھی چار رنز بنا کر چلتے بنے۔

ون ڈاؤن آنے والے عثمان خان بھی اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ وہ چوتھے اوور کی آخری گیند پر پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یوں چار اوورز میں 19 کےمجموعی رنز پر پاکستان کے تین بیٹر ناکام ہع کر پویلین لوٹ چکے تھے۔

اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا کریز پر اترے تو تیزی سے گرتی ہوئی وکٹوں کا سنبھالا۔ وہ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20، عباس آفریدی نے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان چھ رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کے موزا ربانی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا (کپتان)، طیب طاہر، قاسم اکرم، عرفات منہاس، جہانداد خان، عباس آفریدی، محمد حسنین اور سفیان مقیم شامل تھے۔

زمبابوے کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے زمبابوے کی پلیئنگ الیون میں برائن بینیٹ، تڈی واناشی مرومانی (وکٹ کیپر)، ڈیون مائرز، سکندر رضا (کپتان)، رائن برل، کلائیو مڈانڈے، تاشنگا موسیکیوا، ولنگٹن ماساکڈزا، رچرڈ این گاراوا، بلیسنگ مُوزاربانی اور ٹنڈوٹینڈا ماپوسو شامل تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More