سچ ٹی وی | Dec 05, 2024
سندھ میں سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ موسم سرماکی تعطیلات 22دسمبرسے31دسمبرتک ہوں گی۔
فیصلے کا اطلاق سرکاری و نجی سکول اور کالجز پر ہوگا، محکمہ سکول و کالج تعلیم کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹی فکیشن اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔
اجلاس میں میٹرک اور انٹرکے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا، نویں اور دسویں کےامتحانات 15مارچ سے ہوں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More