سچ ٹی وی | Dec 05, 2024
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی فارم اور فٹنس ثابت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کچھ طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو گئے تھے تاہم وہ اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں فخر زمان کا نام شامل نہیں تھا۔
واضح رہے کہ 10 دسمبر سے 7 جنوری تک اس دورے میں پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More