میٹرک،انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کی تاریخ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Dec 05, 2024

محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات مارچ اور اپریل میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ اور گیار ویں اور بارویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں نتائج کے حوالے سے بھی بتادیا گیا ہے، میٹرک کے نتائج 15 جولائی اور انٹر کے نتائج 15 اگست تک آئیں گے۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ میں اسکولوں میں تعلیمی سال26-2025 یکم اپریل سے شروع کیا جائے گا جبکہ کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 میں شروع ہوگا۔

بعدازاں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار ہے، موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی اور موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More