پاکستان روس تعلقات میں بڑی پیشرفت، ماسکو سے پاکستان تک ٹرین چلانے پر اتفاق

سچ ٹی وی  |  Dec 05, 2024

پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، دونوں ممالک ماسکو سے پاکستان تک ٹرین چلانے پر متفق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ماسکو سے پاکستان تک ٹرین چلانے پر اتفاق کر لیا۔ آزمائشی طور پر یہ ٹرین مارچ 2025 تک شروع ہوجائے گی، یہ ٹرین آزربائیجان اور ایران کے راستے چلائی جائے گی۔

پاک روس انٹر گورنمنٹ کمیشن میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوا ہے تاہم وفاقی وزیر اویس لغاری نے روس کے دورے کے دوران اس کا اعلان کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More