سفیان مقیم کی تباہ کن بولنگ، پاکستان نے میچ کے ساتھ سیریز بھی اپنے نام کر لی

اردو نیوز  |  Dec 03, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کر کہ سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

منگل کو بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں سپنر سفیان مقیم کی شاندار بولنگ کی وجہ سے زمبابوے کی ٹیم 57 رنز تک محدود ہو گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان کے اوپنرز نے چھٹے اوور کی تیسری گیند پر چوکا مار کر مطلوبہ حدف حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 36 اور عمیر یوسف نے 22 رنز بنائے اور بغیر کسی نقصان کے ٹیم کو کامیاب بنایا۔

زمبابوے کی اننگز

اس سے قبل زمبابوے کی پوری ٹیم 13ویں اوور کی چوتھی گیند پر 57 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

زمبابوے نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی اور دوسری وکٹیں یکے بعد دیگرے چوتھے اور پانچویں اوور میں 37 رنز پر گریں۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ 21 اور تاڈی وناشی مارومنی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد وکٹوں کے ڈھیر لگ گئے۔

ان کے علاوہ زمبابوے کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔ 37 کے بعد 57 رنز بنانے تک پوری زمبابوے کی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفیان مقیم نے تین سکور کے بدلے پانچ شاندار وکٹیں حاصل کیں۔

عباس آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد، حارث رؤف اور سلمان علی آغا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

دوسرے ٹی20 میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا جبکہ زمبابوے ٹیم کی کپتانی سکندر رضا کر رہے تھے۔

اس سے قبل کھیلی گئی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 57 رنز سے ہرا دیا تھا۔

پاکستان کا سکواڈ

عمیر یوسف، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، سلمان آغا (کپتان)، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم پاکستان کے سکواڈ میں شامل تھے۔

زمبابوے کا سکواڈ

برائن بینیٹ، تادیواناشے مارومانی (وکٹ کیپر)، ڈیون مائرز، سکندر رضا (کپتان)، ریان برل، کلائیو مداندے، تشنگا میوزیکیوا، ویلنگٹن مساکڈزا، رچرڈ نگروا، بلیسنگ مزاربانی اور ٹریور گوانڈو زمبابوے کے سکواڈ کا حصہ تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More