پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرلیا

سچ ٹی وی  |  Dec 03, 2024

پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔

منگل کو کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو دس وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 140رنزکاہدف دیا تھا۔

بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے، بنگلادیش کے عارف حسین 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

قومی بلائنڈ نے گیارھویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، پاکستان بلائنڈ کی جانب سے نثارعلی 72 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ محمد صفدر نے آؤٹ ہوئے بغیر 47 رنز کی اننگزکھیلی۔

پاکستان بلائنڈ ٹیم کے بابرعلی نے دو جب کہ محمد سلمان اور مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More