گینی: فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں کی لڑائی میں درجنوں ہلاکتیں

اردو نیوز  |  Dec 02, 2024

افریقہ کے ملک گینی میں فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں کی لڑائی میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو گینی کے دوسرے بڑے شہر این زیرے کورے میں کھیلے گئے فٹبال میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے مداحوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔

ہسپتال کے ڈاکٹر نے نام نہ بتانے کی شرط پر معلومات دی کہ ’ہسپتال میں ہر طرف لاشیں ہی لاشیں ہیں۔ کچھ لاشیں فرش پر پڑی ہیں جبکہ مردہ خانہ لاشوں سے بھر چکا ہے۔‘

 ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ ’ہلاکتوں کی تعداد لگ بھک 100 کے قریب ہے۔‘

ہسپتال کے ایک اور ڈاکٹر نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سٹیڈیم سے باہر تماشائیوں کو لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

Many feared dead due to violence after a football match in guinea . pic.twitter.com/1vNVxhvxkz

— Abhishek Kumar Singh (@Abhishe9828896) December 2, 2024

عینی شاہدین کے مطابق مشتعل افراد نے این زیرے کورے پولیس سٹیشن پر دھاوا بولتے ہوئے اسے آگ لگا دی۔

ایک عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ریفری نے متنازع فیصلہ دیا جس کے بعد تماشائی میدان میں گھس گئے۔‘

مقامی میڈیا کے مطابق یہ میچ گینی کے جنتا لیڈر ممادی ڈومبویا کے اعزاز میں منعقد کیے جانے والے ٹورنامنٹ کا حصہ تھا۔

ممادی ڈومبویا نے 2021 میں بطور صدر ملک کی باگ ڈور سنبھال لی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More