حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

سچ ٹی وی  |  Dec 02, 2024

قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا وہ ٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولر بن گئے ہیں۔

حارث رؤف نے گزشتہ روز بلاوائیو میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ جس کے ساتھ ہی وہ مختصر دورانیے کی کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بولر بن گئے ہیں۔

حارث رؤف نے 76 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 20.46 کی اوسط سے 109 وکٹیں حاصل کر لی ہیں۔ آل راؤنڈر شاداب خان 104 میچز میں 107 وکٹیں لے کر اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 73 میچز میں 97 وکٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کے سسر سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی 97 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں لیکن انہوں نے 98 میچ کھیلے جس کی وجہ سے وہ اس فہرست میں اپنے داماد سے ایک نمبر پیچھے چوتھی پوزیشن پر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرا میچ کل (منگل) کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More