ملتان میں اہم پی پی رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سچ ٹی وی  |  Dec 01, 2024

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سید علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

اوچ شریف میں نبی پور کے قریب ٹریفک حادثے میں سابق رکن قومی اسمبلی 52 سالہ مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ سڑک پر کھڑے منی ٹرک کو تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے پیش آیا، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جرنل سیکریٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی ساتھیوں کے ہمراہ احمد پور شرقیہ سے اوچ شریف آ رہے تھے۔

کار میں سوار 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت 57 سالہ محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمیوں میں 30 سالہ سلطان، 45 سالہ حنیف اور 55 سالہ جند وڈا شامل ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے مخدوم سید علی حسن گیلانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2 بار ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ مرحوم فروری 2024 کے انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے امیدوار تھے، جب کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی رشتے دار بھی تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More