تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا

سچ ٹی وی  |  Nov 30, 2024

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

ارکان اسمبلی مرکزی قیادت سے ناراض، مرکزی قیادت ڈی چوک میں کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More