اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم

ہم نیوز  |  Nov 29, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے،اعلامیہ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی خصوصی ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے،اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، عطا تارڑ اور سیکیورٹی فورسز کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ، پاکستان ڈٹ گیا

ملک میں آئندہ انتشار و فساد کو روکنے کیلئے انسداد فسادات فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،انسداد فسادات فورس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سازو سامان سے لیس کیا جائے گا۔

اجلاس میں وفاقی فرنزک لیب کے قیام کی منظوری بھی دی گئی،اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،استحکام اور ترقی کے دشمنوں کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کو بچایا،شیخ وقاص اکرم

خیبر پختونخوا بہادر و غیور عوام کا صوبہ ہے،مٹھی بھر انتشاری، پر امن اور غیور پشتونوں کی نمائندگی نہیں کرتے، 24نومبر کی لشکر کشی کو خیبر پختونخوا سمیت تمام پاکستانیوں نے مسترد کر دیا،قومی و معاشی سلامتی کے تحفظ کیلئے مل کر ایسی مذموم کوششوں کو روکنا ہوگا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار ، خواجہ آصف ، احد چیمہ اور اعظم نذیر تارڑ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر،وزیراعلیٰ پنجاب ، مریم اورنگزیب اور اعلیٰ حکا م بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More