کراچی میں سردی کب آئے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

سچ ٹی وی  |  Nov 29, 2024

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سرد موسم کی آمد کی نوید سنادی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے 2 دسمبر کے دوران اثرانداز رہ سکتی ہیں اور 4 دسمبر کے بعد درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے نکلنے پر سردی کی لہر ملک پراثر انداز ہوسکتی ہے جس کے بعد 4 دسمبر سے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی جب کہ کوئٹہ سے چلنے والی خنک ہوائیں شہرکا موسم خنک کرسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 دسمبر سےدرجہ حرارت 16 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جب کہ کراچی میں بھی 4 دسمبر سے رات کے درجہ حرارت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم سرما عام طور پر 15 دسمبر سےشروع ہوتا ہے جب کہ رواں سال نومبر میں کراچی میں معمول سے زائد درجہ حرارت رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More