عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے ، آصفہ بھٹو

ہم نیوز  |  Nov 29, 2024

رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو علاج کے لئے مکمل منصفانہ اور جائز سہولتیں ملنی چاہئیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے، کوئی بھی شخص جو یہ کہتا ہے کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے تو ہمیں اس کے تحفظ کے لئے ضروری چیزوں کا سنجیدگی سے اہتمام کرنا چاہئے۔

سندھ کے وسائل پرقبضہ کیا گیا تو تحریک اٹھے گی اور میں آگے ہوں گا،مولانافضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ عمران خان جیل میں ہیں لیکن ان کے لئے قانون اور عدالت کے تمام راستے کھلے ہیں، وہ عدالتوں کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی مرتبہ اقتدار میں ہونے کے باوجود میرے خاندان کو سیاسی وجوہ کی بنیاد پر جیلیں اور پھانسی برداشت کرنا پڑی، اس لیے وہ اس معاملے کی سنگینی کو زیادہ شدت سے محسوس کر سکتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More