مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سنگجانی میں دھرنا دینے پر آمادہ تھے، بشریٰ بی بی نے جگہ تبدیل کرنے سے انکار کر دیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈا پور کی براہ راست ملاقات ہوئی، محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں ان سے بھی ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی طور پر رہائی چاہتے ہیں، قانون اور قاعدے کے مطابق بانی کو سہولتیں دی جائیں۔
اس سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ کارکن ثابت قدم رہیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی قریب ہے۔
حکومت کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کااعلان
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور فرنٹ لائن سے احتجاج کو لیڈ کررہے ہیں، وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اٹک کراس کرنے کی دھمکی دینے والےخواجہ آصف اور دیگر وزراء کو سانپ سونگھ گیا ہے۔ بڑھکیں مارنے والے خواجہ آصف میں تھوڑی سی شرم ہو تو فوری استعفیٰ دیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن ثابت قدم رہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی قریب ہے۔