دوسرا ون ڈے میچ: زمبابوے کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ہم نیوز  |  Nov 26, 2024

بلاوائیو: دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ میزبان ٹیم زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کو پہلا کھلاڑی 6 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گیا۔ جوئے لورڈ گمبی 5 رنز بنا کر ابرار احمد کے گیند پر بولڈ ہوئے۔ دوسری وکٹ 23 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے توہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔ نمی کے باعث پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 25 رنز سے شکست دے دی

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بھی پہلا میچ ہار کر پھر سیریز جیت گئے۔ ابرار احمد اور طیب طاہر آج ڈیبیو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ زمبابوے کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More