پہلا ون ڈے، زمبابوے کی بیٹنگ جاری، ساتویں وکٹ بھی گر گئی

اردو نیوز  |  Nov 24, 2024

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کی ساتویں وکٹ بھی گر گئی ہے۔

بلاوائیو میں ہونے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

زمبابوے کا ایک بلے رن آؤٹ ہوا جبکہ سلمان آغا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک کو حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی۔

اب سے تھوڑ دیر قبل تک 26 اوورز میں زمبابوے کا سکور 131 تھا اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

یہ میچ حال ہی میں ہیڈ کوچ بننے والے عاقب جاوید کی پہلی اسائمنٹ ہے اور وہ کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔

ٹاس کے بعد ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’آسٹریلیا سے اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔‘

اس سیریز کے لیے سامنے آنے والی فہرست کے مطابق پاکستان کے تین اہم کھلاڑٰی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی سیریز اب ماضی کا حصہ بن چکی ہے اور یہ سیریز آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آج کے میچ میں محمد رضوان (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، حسیب اللہ خان، سلمان علی آغاز، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث رؤف، محمد حسنین اور فیصل اکرم کھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More