ایلون مسک کی دولت میں مزید اضافہ ، 348 ارب ڈالر کے مالک بن گئے

ہم نیوز  |  Nov 24, 2024

دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی دولت نے ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریکارڈ 347.8 ڈالر کے ہندسے کو چھو لیا۔

پانچ نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد سے ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی ایرانی مندوب سے ملاقات ، کشیدگی ختم کرنے پر تبادلہ خیال

اس سے قبل نومبر 2021 میں ایلون مسک کی دولت 340 ارب ڈالر تک پہنچی تھی جو ایک ریکارڈ تھی تاہم اب انہوں نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔  ایلون مسک دنیا کے واحد شخص ہیں جن کی دولت نے 300 ارب ڈالرتک پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More