پی ٹی آئی کا صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری پر نامعلوم افراد کے حملے کا دعوی

ہم نیوز  |  Nov 24, 2024

صوابی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعوی کیا ہے کہ صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری کو پشاور ٹول پلازہ کے قریب پولیس کے روکنے کے بعد نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر مسلح نقاب پوشوں نے ہماری کرین، ڈمپر اور دیگر گاڑیوں کو روکا۔

انہو ں نے الزام عائد کیا کہ موٹروے پولیس کے مطابق نقاب پوشوں نے گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ اور ہمارے ڈرائیوروں کو بھی زبردستی اپنی گاڑیوں میں بٹھا کر ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لیڈر شپ آج ورک فرام ہوم کرے گی، عظمی بخاری

پی ٹی آئی پشاور کے صدرعرفان سلیم نے کہا کہ پولیس کے روکنے کے بعد اچانک نامعلوم افراد نے مشینری پر حملہ کر دیا۔ نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے مشینری کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے انہیں ناکارہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے کرینوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی۔ لیکن اس وقت تک پی ٹی آئی اراکین موقع پر پہنچ گئے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ حملے کے بعد صوابی جانے والی پرائیویٹ مشینری اور کرینوں کے ڈرائیورز اور دیگر اسٹاف لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More