کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرینیں احتجاجاً روک دی گئیں

ہم نیوز  |  Nov 24, 2024

کوئٹہ: ریلوے ملازمین نے کوئٹہ سے روانہ والی تمام ٹرینوں کو احتجاجاً اسٹیشن پر روک دیا۔

کوئٹہ سے راولپنڈی اور پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل بروقت روانہ نہ ہوسکیں۔ چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین کی روانگی بھی معطل ہو گئی۔

ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے یونینز نے ریلوے ملازمین کے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں سرچ آپریشن، پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان گرفتار

مظاہرین کو کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے بلاجواز کارروائی کی گئی۔ اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے یا عورتیں کمروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ معاملہ عدالت میں ہے اور چار دیواریاں مسمار کرنا ماورائے عدالت اقدام ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More