الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام، بلاول بھٹو اور ایاز صادق کیخلاف درخواست دائر

ہم نیوز  |  Nov 21, 2024

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن، بلاول بھٹو اور سردار ایاز صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ جبکہ بلاول بھٹو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کیلئے رابطہ ہوا ہے ، دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدگی سے آگے بڑھتی ہے ، اسد قیصر

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی دو الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔ اور الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی اس خلاف ورزی پر یکم نومبر کو خط لکھا گیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری اس خلاف ورزی پر نااہل ہوسکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More