اس سال حج پر کتنے پیسے کم ہوگئے ؟ پاکستان سے حج پر جانے والوں کے لئے خوشخبری

ہماری ویب  |  Nov 19, 2024

حج 2025ء کو سستا کرنے کے سلسلے میں وزارتِ مذہبی امور کو بڑی پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، حج کے فضائی سفر کے اخراجات میں کمی کی پہلی کامیابی سامنے آئی ہے، جس کے تحت ہر حاجی کو 50 ڈالرز کم ادا کرنے ہوں گے۔

پچھلے سال وزارتِ مذہبی امور نے ہر حاجی کے لیے فضائی کرایہ 850 ڈالرز میں طے کیا تھا۔ تاہم، اس بار پی آئی اے کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ کرایہ 800 ڈالرز فی حاجی پر طے کیا گیا ہے، جو حاجیوں کے لیے ایک اہم رعایت ہے۔

مزید برآں، وزارتِ مذہبی امور نے پی آئی اے کو 35 ہزار حاجیوں کا کوٹہ دے دیا ہے، جو انہیں حجازِ مقدس لے کر جائے گی۔ اسی طرح سعودی ایئر لائن بھی 35 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کی ذمہ داری نبھائے گی۔

حج پالیسی کے اعلان کے تحت زرِ تلافی کو 20 لاکھ روپے تک بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ کمسنوں کے جانے پر پابندی بھی برقرار ہے۔ اس اقدام کا مقصد حج کو زیادہ سستا اور منظم بنانا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More