حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع

ہم نیوز  |  Dec 03, 2024

حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے3دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قراردیدی گئی ہیں،اسپانسرشپ اسکیم میں موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قراردی گئی ہیں۔

ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول

وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے کہا ہے کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں،اسپانسرشپ ا سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

ملک میں مہنگائی 70 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،عطاتارڑ

عازمین حج نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ضرور ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More