عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے بچے بھی احتجاج میں لائيں: خواجہ آصف

سچ ٹی وی  |  Nov 17, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جلسے کی حتمی کامیابی کے لیے اپنے تین بچے لندن سے بلائیں اور بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے پوتے و پوتیاں اور نواسے و نواسیوں کی شرکت لازم بنائیں۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ بشریٰ بی بی 24 نومبر کے جلسے کے لیے 5 ہزار سے 20 ہزار تک ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کی ذمہ داری لگارہی ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ جلسے کی حتمی کامیابی کے لیے بانی پی ٹی آئی اپنے 3بچے لندن سے بلائیں اور بشریٰ بی بی بھی اپنے بچے، پوتے و پوتیاں اور نواسے و نواسیوں کی شرکت لازم بنائیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مفت بری اور نوسر بازی کرتے عمر ہوگئی اب خرچے کا بوجھ کچھ خود بھی اٹھائیں، اپنے کاز کے ساتھ کمٹمنٹ کا اظہار کریں۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا جبکہ قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ آزادی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہے، علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس بار کوئی واپسی نہیں ہے، جب تک ہماری مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید مریم نواز واپسی موخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ احتجاج کی فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

9 نومبر کو صوابی جلسے میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ عمران خان اس ماہ احتجاج کی کال دیں گے تو ہمیں سروں پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا اور اس بار بانی پی ٹی آئی کو رہا کرا کر دم لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More