نیوم بیچ ساکر کپ چیمپئن شپ 2024 میں برازیل نے متحدہ عرب امارات کو 1-6 سے شکست دے کر گیل بیچ پر لگاتار تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر کیا۔عرب نیوز کے مطابق سنیچر کو رات گئے کھیلے جانے والے فائنل میچ میں برازیل کی نیشنل بیچ ساکر ٹیم کے سامبا بوائز ابتدائی راؤنڈ میں حاوی رہے۔برازیل نے پہلے راؤنڈ میں چار گول سکور کیے جب کہ دوسرے راؤنڈ میں مقابلہ یکطرفہ رہا، متحدہ عرب امارات کو اپنا مقام حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپیئنز کے انتھک دباؤ کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات پر گول سکور 6 تک پہنچا دیا، امارات کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔نیوم بیچ ساکر کپ چیمپئن شپ 2024 میں سعودی عرب کی ٹیم نے چین کو 3-5 سے ہرا کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔چیمپئن شپ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کا فیصلہ کرنے والے میچ میں اسپین نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دی جبکہ جاپان نے انگلینڈ کے خلاف 2-8 سے کامیابی حاصل کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔خواتین مقابلوں میں اسپین نے برازیل کے خلاف1-4 سے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو عرب نیوزنیوم میں ہونے والی ساحلی فٹبال چیمپئن شپ میں خواتین کے مقابلوں میں اسپین نے برازیل کے خلاف1-4 سے مقابلہ جیت کر نیوم 2024 بیچ ساکر کپ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔یوکرین کی خواتین بیچ فٹبال ٹیم نے انگلینڈ سے مقابلہ کرتے ہوئے 4-5 سے کامیابی حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔