وزیر اعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب میں ہزاروں نادار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان

ہم نیوز  |  Nov 17, 2024

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں 11ہزار نادار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

12اضلاع کی دیہی خواتین لائیو اسٹاک پراجیکٹ کیلئے اپلائی کر سکتی ہیں،دیہات میں مقیم بیوہ اور مطلقہ خواتین کو گائے اور بھینسیں دی جائیں گی۔

ہواؤں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی آئی،مریم اورنگزیب

نادار دیہی خواتین گائے اور بھینسیں پال کر روزگار کمائیں گی،اچھی نسل کی گائے اور بھینسیں پال کر دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگاْ۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب کی دیہی خواتین کی مالی خودمختاری ترجیحات میں شامل ہے،مساوی ،تیزترقی اور خوشحالی پنجاب کی ہر عورت کا حق ہے۔

مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

خواتین کو لائیوا سٹاک پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع ملیں گے،لائیو اسٹاک پراجیکٹ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کا ہدف پورا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More