ہواؤں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی آئی،مریم اورنگزیب

ہم نیوز  |  Nov 17, 2024

پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہواؤں میں تبدیلی سے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی آئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے راولپنڈی ودیگرعلاقوں میں اسموگ صورتحال بہتر ہوئی،حکومتی اقدامات سے پنجاب کو اسموگ سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان کی وہ غلطی جو امپائرز کی نظروں سےبچ گئی

اسموگ پھیلانےوالے ذرائع کے تدارک کی بھرپور کوششیں جاری رہیں گی،اسموگ سے بچاؤ کے لیے ہر شہری کاتعاون لازمی ہے۔

اسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنیوالا ہر ادارے کاافسر اورعملے کا فرد ہیرو ہے،مشکل فیصلے عوام کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کررہے ہیں،غیرضروری گھروں سے نہ نکلیں،ماسک پہنیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More