مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ وکٹوریہ کجر تھیل ویگ کے سر سج گیا

ہم نیوز  |  Nov 17, 2024

میکسیکو سٹی میں ہونے والا مقابلہ حسن ڈنمارک کی حسینہ نے جیت کر 2024 کی مس یونیورس کا تاج پہن لیا۔

مقابلہ حسن میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی ، مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

آئمہ بیگ کو بطور اداکارہ توپسند کر سکتے ہیں،گلوکارہ نہیں، سارہ رضا خان

بعدا زاں پانچ فائنل امیدواروں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ وکٹوریہ کجر تھیل ویگ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیا، وہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔

نائیجیریا کی حسینہ چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پررہیں۔

نیہا ککڑ سے طلاق کی افواہیں، گلوکار روہن پریت سنگھ نے حقیقت بتا دی

نزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا جو ایک ماں بھی ہیں نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا چالیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

یاد رہے کہ  یونیورس مقابلوں کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More