وزیر اعظم نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

ہم نیوز  |  Nov 17, 2024

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خرداری کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق گندم خریداری کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ وزیر خزانہ ہوں گے۔ کمیٹی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے نقطہ نظر کو پیش نظر رکھتے ہوئے کام کرے گی۔

کمیٹی کے دیگر اراکین میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزیر تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

کمیٹی گندم کی مارکیٹ کے موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کا جائزہ لے گی۔ تاکہ ملک میں گندم کی دستیابی اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ربیع 25-2024 کے لیے گندم کی پالیسی کی سفارشات تیار کرے تاکہ خریداری کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ پالیسی اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام متعلقہ امور جس میں امدادی قیمت، وفاقی حکومت اور صوبوں کی جانب سے گندم کی خریداری کی سفارشات، گندم کی دستیابی اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More