بلوچستان، طلبا کی امتحانی فیس کے 23 لاکھ جوئے میں ہارنے والے کلرک کو جیل بھیج دیا گیا۔
بلوچستان ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن جوئے میں ہارنے والے کلرک کو 16 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔
لندن میں خواجہ آصف کیساتھ بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا
پولیس کے مطابق طلبا کے امتحانی فیس کی رقم کو جوئے میں لگانا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول ژوب کے جونیئر کلرک شہزاد جمال نے امتحانی فیس کے 23 لاکھ 15 ہزار روپے آن لائن جوئے میں اڑائے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم پہلے آن لائن جوئے میں 5 لاکھ روپے جیت گیا تھا جس کے بعد وہ 7 لاکھ روپے جیتا تھا، پولیس کے مطابق کلرک کے پاس اسکول کے نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ نے امتحانی فیس جمع کرائی تھی۔
لندن ٹرین واقعہ ،خواجہ آصف نے مقامی پولیس کو رپورٹ درج کرادی
میٹرک کے سالانہ امتحان کے لیے مجموعی طور پر ملزم کے پاس 24 لاکھ روپے کے لگ بھگ جمع ہوئے تھے، کلرک نے یہ رقم امتحانی بورڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کی بجائے اس رقم کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کرایا تھا۔
ڈپٹی کمشنر ژوب کی درخواست پر بلوچستان بورڈ نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلبہ کے نہم اور دہم جماعتوں کے لیے سالانہ امتحانات کے داخلوں میں 11 نومبر تک توسیع کردی تھی۔