آپ کے علاقے کی ہوا سانس لینے کے قابل ہے یا نہیں؟ فضائی معیار جانچنے والا گوگل کا نیا فیچر! جانیں اس کے استعمال کا طریقہ

ہماری ویب  |  Nov 14, 2024

گوگل میپس نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے اب اپنے علاقے کی فضائی معیار کے بارے میں جاننا مزید آسان ہوگا۔ اس نئے فیچر کے تحت مختلف علاقوں کی اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ریڈنگ کو رئیل ٹائم میں چیک کیا جا سکتا ہے، جس کا مقصد فضائی معیار کی نگرانی کو زیادہ آسان اور مؤثر بنانا ہے۔

یہ فیچر اب 100 سے زائد ممالک میں دستیاب ہوگا اور ہر گھنٹے کی تازہ ترین اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل میپس کے ویب ورژن پر لیئرز آئیکون پر کلک کر کے ایئر کوالٹی کا آپشن منتخب کریں اور اپنے علاقے کی فضائی کیفیت سے باخبر رہیں۔

اے کیو آئی ریڈنگز 0 سے 500 تک ہوسکتی ہیں۔ 0 سے 50 کو صحت کے لیے محفوظ، 51 سے 100 کو قابل قبول، 101 سے 200 کو معتدل، 201 سے 300 کو ناقص، 301 سے 400 کو بہت زیادہ ناقص اور 401 سے 500 کو انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔

گوگل کا یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، جس کے ذریعے آپ اپنے شہر یا علاقے کی ہوا کی صحت جان کر بہتر طور پر سفر کا فیصلہ کر سکیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More