اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 8 کروڑ 40لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے،دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 70 کروڑ ڈالرپر پہنچ گئے ہیں۔
گورنر پنجاب کی گاڑی موٹر وے پر حادثے کا شکار
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 15 ارب 96 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔
دوسر ی جانب یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پر27.1فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا۔
کراچی اور کوئٹہ والے اپنے صوبوں میں احتجاج کریں،علیمہ خان
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.451 ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.1فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.141ارب ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
اکتوبرمیں یورپی یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 359.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 365.5ملین ڈالراورگزشتہ سال اکتوبرمیں 297.6ملین ڈالرتھا۔
پاکستان میں تین کروڑ سے زائد لوگ ذیابیطس کا شکار
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 11.848 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.794ارب ڈالرکے مقابلے میں 34.7فیصدزیاد ہ ہے۔