ہماری ویب | Nov 14, 2024
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے تک بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 2 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کر کے نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی تھی۔ اب یہ اضافے کا رجحان عوام کو مزید بوجھ برداشت کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More