سارہ شریف قتل کیس میں پاکستانی نژاد والد کا اعتراف: ’ہاں، وہ میری وجہ سے مر گئی‘

بی بی سی اردو  |  Nov 14, 2024

برطانیہ میں اپنی 10 سالہ بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد والد نے سارہ شریف کی موت کی پوری ذمہ داری تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سارہ کو قتل نہیں کرنا چاہتے تھے۔

یہ دعویٰ سارہ کے والد عرفان شریف نے مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت میں کیا ہے۔ یاد رہے کہ سارہ شریف کی زخموں سے چُور لاش گذشتہ سال 10 اگست کو برطانیہ میں ووکنگ کے علاقے میں ایک گھر سے ملی تھی۔

سارہ کے والد عرفان شریف، اُن کی اہلیہ بینش بتول اور عرفان کے بھائی فیصل ملک نے قتل کے الزام کی تردید کی ہے۔

برطانیہ میں اولڈ بیلی کی عدالت میں جرح کے دوران عرفان شریف نے تسلیم کیا کہ ’وہ میری وجہ سے مر گئی۔‘

انتباہ: اس تحریر میں چند تفصیلات قارئین کے لیے پریشان کُن ہو سکتی ہیں۔

عدالت میں حالیہ سماعت سے قبل یہ انکشافات سامنے آ چکے ہیں کہ دو سال کے عرصے کے دوران سارہ شریف کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

جیوری کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ عرفان شریف کا موقف یہ تھا کہ سارہ کی ہلاکت کی ذمہ دار ان کی اہلیہ بینش بتول تھیں لیکن انھوں نے پولیس کو فون کیا اور جھوٹا اعترافی بیان دیا تاکہ بینش کو بچایا جا سکے۔

BBCعرفان شریف کی کمرہ عدالت میں موجودگی کی تصویر کشی

لیکن بدھ کے دن بینش بتول کی وکیل کیرولین کاربری کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے عرفان شریف نے غیر متوقع طور پر اچانک کہا کہ ’میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔‘

بینش بتول کی وکیل کیرولین کاربری نے سوال کیا کہ ’کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ نے کئی ہفتے تک سارہ کو پیٹا؟‘

عرفان نے جواب دیا، ہاں۔ کیرولین نے پھر سوال کیا کہ ’چھ اگست کی رات کو آپ نے سارہ کو بری طرح پیٹا تھا؟‘ ایک بار پھر عرفان نے جواب دیا، ’جی ہاں۔‘

جیسے جیسے عرفان شریف کے اعتراف بڑھتے گئے، جیوری میں شامل چند اراکین کے منھ کھلے رہ گئے۔ ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب بینش بتول، جو اونچی آواز میں سسکیاں لے رہی تھیں، کمرہ عدالت سے باہر نکل گئیں۔

عرفان شریف نے جیوری کو یہ بھی بتایا کہ ان کی ہی وجہ سے سارہ کے جسم پر فریکچر ہوئے اور انھوں نے کرکٹ بیٹ کے علاوہ دھاتی پول سے بھی سارہ کو پیٹا جس کے دوران انھیں ٹیپ کی مدد سے باندھا گیا تھا۔

بعد میں عرفان شریف نے دعوی کیا کہ ان کا ارادہ صرف سارہ کو ڈسپلن کرنے کا تھا۔ انھوں نے عدالت میں کہا کہ ’میں اسے قتل نہیں کرنا چاہتا تھا۔‘

سارہ شریف قتل کیس: ’خون آلود کرکٹ بیٹ‘ اور حجاب سے زخم چھپانے کی کوشش سارہ شریف قتل کیس: ’سارہ سکول آئی تو اس کے چہرے پر زخم تھے، پھر اس نے سکول چھوڑ دیا‘سارہ شریف کی ہلاکت: والد، سوتیلی ماں اور چچا کے خلاف کارروائی کا آغاز، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا10 سالہ سارہ شریف کی موت کا معمہ: ’ممکنہ طور پر موت غیر فطری وجوہات سے ہوئی‘

اس سے قبل وکیل کیرولین نے عرفان شریف سے سوال کیا کہ آپ نے قتل کے الزام کو رد کیا ہے۔ ’کیا آپ چاہیں گے کہ ہم یہ الزام آپ کے سامنے پھر سے پیش کریں؟‘

عرفان نے جواب دیا ’جی ہاں۔‘ اس موقع پر عرفان کے وکیل نعیم میاں اٹھے اور انھوں نے اپنے موکل سے بات کرنے کی اجازت طلب کی۔ ایک وقفے کے بعد عرفان نے اپنا موقف بدلنے سے انکار کیا۔

بدھ کے دن بینش کی وکیل ،کیرولین، نے عرفان شریف سے ان لمحات کے بارے میں سوال کیا جب آٹھ اگست کو سارہ کی موت ہوئی۔

عرفان نے بتایا کہ وہ اس شام گھر پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ سارہ کمرے میں ان کی اہلیہ بینش کے ساتھ بیمار پڑی ہے۔ عرفان شریف نے کیرولین کی بات سے اتفاق کیا جنھوں نے کہا تھا کہ عرفان کو یقین نہیں تھا کہ سارہ واقعی بیمار ہیں۔

’آپ نے بینش سے کہا کہ وہ ڈرامہ کر رہی ہے، آپ نے دھاتی پول اٹھایا اور سارہ کے پیٹ پر دو بار مارا جب کہ وہ بری حالت میں لیٹی ہوئی تھی۔‘ عرفان شریف نے اتفاق کیا کہ یہ بات درست تھی۔

کیرولین نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’بینش نے کہا کہ ہمیں ایمبولنس کی ضرروت ہے، آپ نے بینس کو ایمبولنس بلوانے سے منع کر دیا، ایسا ہی تھا؟‘

ایک بار پھر عرفان شریف نے ’ہاں‘ میں جواب دیا۔

واضح رہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سارہ کے جسم پر ’ممکنہ انسانی دانتوں سے کاٹے جانے کے نشانات سمیت گرم استری سے لگنے والا اور گرم پانی سے آنے والے زخموں کے نشان‘ بھی تھے۔

اس سے قبل پراسیکیوٹر وکیل ایملن جونز نے عدالت کو بتایا تھا کہ خاندان کے گھر کے باہر سے خون آلود کرکٹ بیٹ، ایک دھاتی ڈنڈہ، ایک بیلٹ اور رسی سمیت ایک پن ملی جس پر سارہ کا ڈی این اے پایا گیا۔

عرفان شریف نے گذشتہ سال برطانیہ کے علاقے سرے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد اپنے اہلخانہ سمیت پاکستان پہنچتے ہی آٹھ منٹ کی فون کال میں اعتراف جرم کر لیا تھا۔ تب تک سارہ شریف کی لاش بھی نہیں ملی تھی۔

تاہم مقدمہ کی سماعت کے دوران 42 سالہ عرفان شریف، سارہ کی 30 سالہ سوتیلی والدہ بینش بتول اور عرفان کے 29 سالہ بھائی اور سارہ کے چچا فیصل ملک نے قتل کے الزام سے انکار کیا ہے۔

شاہِ برطانیہ کے قتل کی ناکام کوشش اور سازش میں ملوث افراد کے جسم کے ٹکڑے کرنے کی سزا جو بغاوت کی علامت بنیبرطانیہ کے پانچ آسیب زدہ مقامات اور سینہ بہ سینہ منتقل ہونے والی کہانیاں: ’اگر آپ بہادر ہیں تو یہاں ایک رات بھی گزار سکتے ہیں‘سابق برطانوی فوجی پر جاسوسی کا الزام: ’میں برطانیہ میں ایرانی انٹیلیجنس کو بے نقاب کرنا چاہتا تھا‘75 سالہ پاکستانی شخص پیراں دتہ خان کو برطانوی پولیس افسر کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی14ویں صدی کا برطانوی ’گینگسٹر‘ راہب جو اغوا سے لے کر قتل کی وارداتوں میں ملوث تھابرطانیہ کی خطرناک ترین جیل جہاں بند دروازے کے پیچھے ’خون، تشدد اور موت تک عملے کا انتظار کرتی ہے‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More