پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

ہم نیوز  |  Nov 13, 2024

پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالرکے برابر کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

درخواست فہمید نواز ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے، درخواست میں انہوں نے وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ یہ تصدیق شدہ بات ہے کہ پاکستان میں ہر جگہ غربت ہے،پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ ہے۔

  پی آئی اے بولی معاملہ ، خیبرپختونخوا کا وفاق کو ایک اور خط 

موقف میں کہا گیا کہ عدالت برطانیہ کے 1950 لیبر قوانین کی پاکستان میں نفاذ کیلئے مداخلت کرنی چاہیے، پاکستان میں 32 لاکھ سرکاری اور تقریباً سات آٹھ کروڑ پرائیویٹ ملازمین ہیں۔

فہمید نواز ایڈووکیٹ نے درخواست میں کہا کہ تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی،قوت خرید میں اضافے سے عالمی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی۔

پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے، عدالت سے استدعا کی گئی کہ پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More