خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Nov 13, 2024

خیبر پختونخوا حکومت نے انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے تمام کالجز سے یتیم بچوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق ایجوکیشن کارڈ کالجز میں داخل یتیم طالبات کو دیا جائے گا۔

امتحانات میں بائیو میٹرک حاضری متعارف کروانےکا فیصلہ

اس کارڈ کے ذریعے تمام یتیم طالبات کو فیس میں رعایت دی جائے گی، صوبائی حکومت کے ا س اقدام سے یتیم طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

تمام کالج سربراہان کو متعلقہ ڈیٹا ایک ہفتے میں فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مراسلہ جاری کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More