پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

پی سی بی کے آئی سی سی کو لکھے گئے خط کے مندرجات سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی نے خط میں چند اہم سوالات کے جواب مانگے ہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ نےکب اطلاع دی کہ ٹیم چیمپینز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آئے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے،نوازشریف

کیا بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے انکار سے تحریری طور پر آگاہ کیا؟بھارت نے تحریری طور پر پاکستان آنے سے معذرت کی تو وجوہات کیا بیان کی گئیں؟

خط میں آئی سی سی سے بھارتی ٹیم کی پاکستان آنے سے تحریری معذرت کی کاپی طلب کی گئی ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹیم بھیجنے سے انکار پر آئی سی سی کی جانب سے کیا جواب دیا گیا؟

بینک صارفین کی شکایات رفع کرنے کی مدت 45 دن سے کم کر کے 30 دن مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام سوالات کےجواب لینے کے بعد قانونی مشورہ کرے گا ،پی سی بی حکومت سے گائیڈنس لےگاتاکہ آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارت ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا تو پاکستان چیمپئنزٹرافی کےدوران بھارت سےکوئی میچ نہیں کھیلےگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More