خیبرپختونخوا میں اس وقت دو حکومتیں چل رہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

ہم نیوز  |  Nov 12, 2024

مردان: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت دو حکومتیں چل رہی ہیں۔ تاہم صوبے میں ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگایا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری وزیر اعلیٰ چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے۔ تاہم صوبے میں ایسی صورتحال نہیں کہ گورنر راج لگایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ سندھ کا کام نہ کرنے والے اہلکاروں کو گھر بھیجنے کی ہدایت

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں ایک وزیر زیادہ ہے اسے ڈی نوٹیفائڈ کرنا پڑے گا۔ ہماری نسلوں کو سنوارنے والے اساتذہ آج سڑکوں پر ہیں۔ اور صوبے کے پاس تنخواہوں اور پنشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر نہیں ہیں۔ سرکاری ملازمین کو ریاست کے خلاف استعمال کیا گیا۔ جبکہ قیدی جلسے جلوسوں سے نہیں عدالتوں سے رہا ہوں گے۔ باقی صوبوں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جبکہ ہمارے ہاں صرف دھرنوں کے اعلانات ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More