سچ ٹی وی | Nov 11, 2024
مسلم لیگ ن چھوڑنے کے معاملے پر خواجہ سعد رفیق کا مؤقف سامنے آگیا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفیٰ دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More