پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ فیصلہ کُن میچ کی جھلکیاں دیکھیے اے ایف پی کی تصاویر میں۔
میلبرن کے پرتھ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا۔ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے باہمی شراکت داری میں 84 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کے بولرز بھرپور کوشش کے باوجود 18 اوورز تک اوپنگ پارٹنرشپ توڑنے میں ناکام رہے۔
حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں
آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں لانس مورس نے حاصل کیں۔
نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کے چھے بیٹرز ڈبل فیگر میں داخل ہونے میں ناکام رہے
صائم ایوب 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے