فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ گر گئی

ہم نیوز  |  Nov 10, 2024

پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 88 کے اسکور پر گر گئی۔

نسیم شاہ نے 2 اور شاہین آفریدی اور حارث رئوف نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

سیریز کا آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے ، پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

آسٹریلیا میں ون ڈے میچز میں فتوحات، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹاس کے موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More