کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

سچ ٹی وی  |  Nov 09, 2024

کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس نے9 بجے روانہ ہونا تھا ،ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی ، دھماکاریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا ۔

دوسری جانب سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More