آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ، بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

ہم نیوز  |  Nov 08, 2024

بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی اور یہ ہمارا حتمی فیصلہ ہے، اس حوالے سے ہم پاکستان کو لکھ کے دے چکے ہیں۔

بائولرز نے گھیرا، بیٹرز نے دھویا،آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست

بھارتی بورڈ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے میچز دبئی میں رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، بی سی سی آئی نے اپنے تحفظات سےحکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

بھارت کے علاوہ دیگر 6 ٹیموں نے ایونٹ میں ٹیموں کو پاکستان بھیجنے کی تصدیق کر دی ہے تاہم بھارت سیاسی اور سکیورٹی کے بہانے بنا کر ٹیم بھیجنے سے انکاری ہے ۔

پاکستان کیخلاف سیریز، آسٹریلیا نے وائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کر دیا

واضح رہے چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More