اہم کھلاڑی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا

سچ ٹی وی  |  Nov 08, 2024

افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے بتایاکہ محمد نبی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں گے اور اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کے مطابق کئی مہینے قبل محمد نبی نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی جس میں انہوں نے آگاہ کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہیں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ہم محمد نبی کے فیصلے کو خوش آمدید کہیں گے، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا کیرئیر جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد نبی نے 2009 میں افغانستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا، 39 سالہ کرکٹر نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More