دوسرا ون ڈے ، پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ، آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری

ہم نیوز  |  Nov 08, 2024

ایڈیلیڈ، دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا نے دو اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنا لیے ہیں،

ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، شان ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلا ون ڈے میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More