حکومت نے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیا

سچ ٹی وی  |  Nov 07, 2024

وفاقی حکومت نے علامہ اقبال ڈے کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے 9 نومبر کو اقبال ڈے کی سرکاری چھٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش منایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More