محکمہ فشریز خیبر پختونخوا سے سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ، فہرست تیار

ہم نیوز  |  Nov 07, 2024

محکمہ  فشریز خیبر پختونخوا سے سر پلس ملازمین نکالنے کا فیصلہ کرکے فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

فشریز کے مطابق محکمہ  میں 682 ملازمین غیر ضروری بھرتی کیے گئے ہیں، زیادہ ترغیر ضروری بھرتیاں سوات میں کی گئی ہیں۔

محکمہ نے بتایا کہ سوات میں 490 ریور اٹینڈنٹ، 70  ہیچری اسسٹنٹ سرپلس ہیں سوات، مدین، مٹہ اور گل کدہ میں 611 ملازمین  بھی بھرتی کیے گئے۔

پشاور 67، چارسدہ 20  اور مردان میں 35  ملازمین سرپلس ہیں، تمام ملازمین پی ٹی آئی محمود خان دور حکومت  میں بھرتی کیے گئے ہیں، فشریز میں 143  کے بجائے 825  ملازمین بھرتی کیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More