سچ ٹی وی | Nov 04, 2024
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ،لاہور،اوکاڑہ ، شیخوپورہ،قصور،فیصل آباد،سرگودھا،،بہاولپور،ملتان،رحیم یارخان،ڈی جی خان میں اسموگ کی توقع ہے
خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک،پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنےکا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک،پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More