پاکستانی بیٹنگ بری طرح ناکام ، آسٹریلیا کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Nov 04, 2024

 تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب ایک رن اور عبداللہ شفیق 12 رنز پر مچیل اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم اور ایڈم زمپا نے 37 رنز پر آؤٹ کیا۔

سلمان علی آغا کو سین ایبٹ نے 12 جبکہ کپتان محمد رضوان کو مارنس لبوشین نے 44 رنز پر آؤٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی 24 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ نے 40 رنز بنائے۔

تیسرے ٹیسٹ میں بھی فتح ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو وائٹ واش کر دیا

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا بے تابی سے انتظار ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی بہترین تیاری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کپ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا تھا، اپنی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More